Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت سندھ کا سرکاری ریٹ پر کپاس نہ خریدنے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت سندھ کا سرکاری ریٹ پر کپاس نہ خریدنے والی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

کراچی: حکومت سندھ نے کپاس کے کاشتکاروں سے سرکاری نرخ پر کپاس نہ خریدنے والے کاٹن فیکٹری مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

مشیر زراعت منظوروسان کی ہدایت پر کاشتکاروں سے سرکاری ریٹ پر کپاس نہ خریدنےو الی 10 سے زائد کاٹن فیکٹریاں اور دکانیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ فیکٹری مالکان پر 1 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا اور 20 کووارننگ دی گئی۔

محکمہ زراعت سندھ کے ترجمان کے مطابق کسانوں کو کپاس کے سرکاری نرخ ادا نہ کرنے پر عدالت نے کھپرو کے ڈیلر کے گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیے ہیں جبکہ حیدرآباد، جامشورو، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد،مٹیاری، ٹنڈوالہ یار اور دیگر شہروں میں کارروائیاں کی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل زراعت ایکسٹینشن ونگ حیدرآباد کے دفتر میں شکایتی سیل بھی قائم کردیا گیا ہے،جہاں پر کسان اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *