اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ جمع کروادیے۔
ویڈیو کانفرنس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ ماضی قریب میں یو اے ای نے ایک ارب ڈالرز قرض دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی یقین دہانی وزیراعظم کے دورہ یو اے ای میں حکام نے کی تھی جبکہ چند روز قبل حکام نے آرمی چیف سے بھی یقین دہانی کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستان کے عوام کی طرف سے یو اے ای قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بہتری کی طرف جارہی ہے، گزشتہ روز دو ارب ڈالرز سعودی عرب سے آئے تھے، یوں دو دن میں زرمبادلہ کے ذخائر تین ارب ڈالرز بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Reply