Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اتنخابی اصلاحات، سیاسی جماعتوں پر پابندی کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اتنخابی اصلاحات، سیاسی جماعتوں پر پابندی کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات کیلیے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی کمیٹی کے سربرا سردار ایاز صادق کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آن لاٸن شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد وزیر قانون اعظم تارڑ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اصلاحات پہ ننانوے فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پہ اتفاق ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو معاملات پر پی ٹی آٸی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، یہ معاملات اتنے حساس نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جا سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آٸی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کر لیں گے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *