Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف سے پاکستان کی ڈیل ہماری تائید اور حمایت سے ہوئی، تحریک انصاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف سے پاکستان کی ڈیل ہماری تائید اور حمایت سے ہوئی، تحریک انصاف

لاہور: وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل د یتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا خطاب جھوٹ کا مجموعہ تھا جس کے ذریعے قوم کو شیشے میں اتارنے کی کوشش کی گئی، پاکستان کوآئی ایم ایف سے ڈیل تحریک انصاف کی تائید وحمایت کے بعد ہی میسرہوسکی۔

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کا خطاب جھوٹ، مکر اور فریب کا مجموعہ تھا جس کے ذریعے مجرمانہ کارکردگی پر پردہ پوشی کی کوششش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تقریر نویسوں کی لفاظی سے جادو جگانے اور بے معنی گفتگو سے قوم شیشے میں نہ پہلے اتری اور نہ ہی اب اترے گی کیونکہ شہباز شریف کی پوری سیاست روز روشن کی طرح قوم کے سامنے ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *