Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کو سماعت کیلیے مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پیر کو سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو بھی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی طبیعت ناسازی کے باعث رواں ہفتے درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی تھی ۔ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار دیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے ۔ ٹرائل کورٹ نے بھی کیس 17 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *