Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پمزاسپتال میں پیدائش کے بعد نومولود کو چھوڑ کر جانے والا جوڑا گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پمزاسپتال میں پیدائش کے بعد نومولود کو چھوڑ کر جانے والا جوڑا گرفتار

اسلام آباد: پمز اسپتال میں نومولود کی پیدائش کے بعد بچے کو چھوڑ کر جانے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پمز کی ایمرجنسی میں عورت نے ایک بچے کو جنم دیا تھا جو پیدائش کے بعد انتقال کر گیا تھا، ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹروں نے نومولود کی جان بچانے کی کوشش کی تھی مگر وہ جانبر نہیں ہوسکا تھا۔

بچے کو جنم دینے والی عورت اور اس کے ساتھ موجود خاوند نے بچے کو اپنا تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا جس پرایمرجنسی میں موجود سییکورٹی عملے نے بیڈ پر موجود عورت کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس اور 15 کو اطلاع کردی تھی مگر یہ جوڑا ان کے روکنے کے باوجود اسپتال سے فرار ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتایا کہ بچہ پری میچور تھا اور پیدائش کے فورا بعد وفات پا گیا تھا اور اس معاملے کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے فوری نوٹس لیا تھا۔

ڈاکٹر مشبر ڈاہا کے مطابق پمز میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس سے انتظامیہ نے فوری پولیس کو آگاہ کر دیا تھا، اور اس وقت نومولود کو جنم دے کر فرار ہونے والا جوڑا پولیس کی حراست میں ہے۔

ترجمان کے مطابق پمز انتظامیہ نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور جوڑے کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر مشبر ڈاہا نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *