Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پیپلز بس سروس کا کرایہ آئندہ 6 ماہ تک نہ بڑھانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پیپلز بس سروس کا کرایہ آئندہ 6 ماہ تک نہ بڑھانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیپلز بس سروس کا کرایہ آئندہ 6 ماہ تک نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا کے 69 میں سے 58 نکات پر بات ہوئی جس میں کابینہ کی جانب سے صوبائی مالیاتی کمیشن بنانے اور لاڑکانہ میں یونیورسٹی کی قیام کی منظوری بھی دی گئی۔
علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ سندھ کابینہ نے کہا کہ مالیاتی کمیشن سے صوبے میں وسائل کی تقسیم سے متعلق کام کرے گا، کمیشن صوبے کے وسائل کو حکومت اور یونین کونسل کی سطح تک تقسیم کے متعلق سفارشات طے کرے گا جبکہ مالیاتی کمیشن کے چیئرمین وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *