Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جمرود؛ مسجد میں چھپے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جمرود؛ مسجد میں چھپے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

جمرود: ضلع خیبر کے علاقے جمرود کی ایک مسجد میں چھپے دہشت گرد نے گرفتاری کے خوف سے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے سبب ایڈیشنل ایس ایچ او بھی شہید ہوگئے۔

خفیہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد ضلع خیبر کی پولیس کو دو دہشت گردوں کی زیر تعمیر مسجد میں موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسجد میں موجود دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی، اسی دوران ایک دہشت گرد نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس پر اسے پکڑنے کے لیے وہاں موجود ایڈیشنل ایس ایش او شہید ہوگئے۔ دوسرا خودکش حملہ آور فرار ہو گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا۔

ترجمان خیبر پولیس کے مطابق علی مسجد میں دھماکہ ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پہنچیں، دھماکے میں ایک پولیس افسر ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شدید زخمی ہوئے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مشکوک شخص نے خالی مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، ایڈیشنل ایس ایچ او کے روکنے پر اس نے اپنے آپ کو اڑایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *