کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر گھٹ کر 1960 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 685 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 224500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 192473 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Leave a Reply