Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور؛ اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور؛ اے این ایف نے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈرون کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،چھاپہ مارکارروائی کے دوران ہوائی ڈرون،5کلوگرام ہیروئن،گاڑیاں اوراسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر لاہور کے مضافاتی علاقے میں واقع گھر پر اے این ایف نے چھاپہ مارا، چھاپہ مار کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
کارروائی کے دوران گھر سے 2 گاڑیاں، 1 ہوائی ڈرون اور ایک 30 بور پستول بھی قبضے میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گینگ میں شامل اسمگلرز کی شناخت کر لی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *