Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایئرپورٹس اتھارٹی بل سینیٹ سے منظور؛ تمام اختیارات سول ایوی ایشن سے اتھارٹی کو منتقل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایئرپورٹس اتھارٹی بل سینیٹ سے منظور؛ تمام اختیارات سول ایوی ایشن سے اتھارٹی کو منتقل

اسلام آباد: پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل 2023 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔

مذکورہ بل کی منظوری کے بعد کمرشل اور آپریشنل معاملات، ایئر پورٹس اپ گریڈیشن، مینجمنٹ، کمرشل اور آپریشنل معاملات سول ایوی ایشن سے ایئر پورٹس اتھارٹی کے سپرد ہوجائیں گے۔

علاوہ ازیں ایئر نیوی گیشن سروسز، ایئر کرافٹ کنٹرولنگ اینڈ سرولنگ، انفارمیشن مینجمنٹ سروسز، فلائٹ آپریشن ، ائیرٹریفک کے شعبے ایئر پورٹ اتھارٹی کو منتقل ہوجائیں گے۔ ایکٹ کے تحت اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

اتھارٹی ایکٹ کے تحت کوئی بھی زمین لینے اور دینے کی مجاز ہوگی، اتھارٹی ائیرپورٹ پر مسافروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہوگی جبکہ اتھارٹی مسافروں جہازوں کا تحفظ اورائیر پورٹ پر دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔

ایکٹ کے تحت اتھارٹی ٹیکسز لیوی جمع کرنے، زمین لیز پر دینے یا خریدنے کی مجاز ہوگی۔ ایئر پورٹ اتھارٹی کا بورڈ 9 ممبران پر مشتمل ہوگا جبکہ سیکرٹری ایوی ایشن بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔

وائس چیف آف ائیر اسٹاف ڈی ائیر پورٹ اتھارٹی سیکرٹری فنانس سیکرٹری منصوبہ بندی چئیرمین ایف بی آر بورڈ ممبران ہونگے اور اتھارٹی کے تین پرائیویٹ ممبر ہونگے جن کا تقرر وزیر اعظم کریں گے۔

ائیر پورٹ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی 6 ممبران پر مشتمل ہوگی جبکہ ڈی جی ائیر پورٹ اتھارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ ہوں گے اور اتھارٹی کے تین سنیئر افسران ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔

علاوہازیں ایگزیکٹو کمیٹی میں وزارت خزانہ کا ایک آفیسر شامل ہوگا، وزیر اعظم تین سال کیلئے تقرر کرینگے دو سال کی توسیع بھی ہوسکے گی، روز مرہ کے معاملات کی نگرانی کیلئے تمام ائیر پورٹس پر منیجرز تعینات کیے جائیں گے۔

حکومت گزٹ نوٹی فکیشن کے ذریعے زمین عمارتین ائیرپورٹس مشنیری اتھارٹی کو منتقل کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *