Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چینی نائب وزیراعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چینی نائب وزیراعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

چین کے نائب وزیرعظم تین روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے معزز مہمان اور ان کے ہمراہ آنےو الے وزرا کا استقبال کیا۔ چینی نائب وزیراعظم کو خصوصی حصار میں ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔

چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان کی جانب سے کل ہونے والی خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔اس تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔
نائب وزیراعظم شام 7 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کی نورخان بیس پہنچے تھے۔ معزز مہمان کی آمد کے موقع پر اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور عمارات کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *