Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ میں سات روزہ پولیومہم کا آغاز 7 اگست سے ہوگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ میں سات روزہ پولیومہم کا آغاز 7 اگست سے ہوگا

کراچی: سندھ میں 7 تا 13 اگست سات روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے دوران 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے تحت 7 سے 13 اگست تک سات روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے دوران حیدرآباد، جامشورو،کراچی سمیت صوبے سندھ کی 374 یو سیز کے 30 لاکھ سے زائد بچوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ای او سی میں صوبائی ٹاسک فورس – پولیو ریڈینس میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلعی ڈی سیز آن لائن لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم 7 تاریخ سے شروع ہو کر 13 اگست تک جاری رہے گی جس میں حیدرآباد، جامشورو (صرف کوٹری تعلقہ)، کراچی ضلع وسطی،ضلع شرقی ،ضلع جنوبی، ضلع غربی،ضلع ملیر، ضلع کورنگی اور ضلع کیماڑی کی کل 374 یو سیزشامل ہیں۔

اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 3064750 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور 14000 فرنٹ لائن ورکرز (FLWs) بشمول سپروائزر مہم میں حصہ لیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *