Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل،61461 حجاج کرام کووطن واپس پہنچایا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے کا حج آپریشن مکمل،61461 حجاج کرام کووطن واپس پہنچایا گیا

کراچی: پی آئی اے کا 21مئی کو شروع ہونے والا حج آپریشن 2اگست کی شب مکمل ہوگیا، حج پروازوں سے 61461 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن 21مئی کو شروع ہوااور22جون تک جاری رہا جبکہ بعدازاحج آپریشن 2جولائی سے شروع ہوا اور2اگست کی شب اختتام پذیرہوا۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن میں کل 258 پروازیں آپریٹ کی گئیں،جس میں جدّہ سے 136 اور مدینہ سے 122 پروازیں آپریٹ ہوئیں،حج آپریشن میں پی آئی اے کے شیڈول کی باقاعدگی شانداررہی اور 96 فیصد پروازیں وقت پریا وقت سے تھوڑا قبل روانہ ہوئیں جو کہ حج آپریشن میں شامل تمام ائیرلائنز سے بہتر تھا۔
پی آئی اے کی حج پروازوں سے کل 61461 حجاج کرام مقدس فریضے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے،پی آئی اے نے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی وطن واپس روانگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔

پی آئی اے کی خصوصی حج ٹیمیں جدہ ومدینہ ایئر پورٹس پرحجاج کی رہنمائی کے لیے موجود رہیں،اس کے علاوہ حجاج کرام کیلیے سٹی چیک ان کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس سے ان کو کئی گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑی۔

سی ای او پی آئی اے عامر حیات نے کامیاب حج آپریشن پر پی آئی اے کی حج ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حج آپریشن اعلیٰ طریقے سے منظم کیا گیا جس کے لیے پاکستان اور سعودیہ عرب میں موجود ٹیمیں قابل ستائش ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *