ملک بھر کے ایرپورٹس پر صرف کراچی ایرپورٹ پر فیس ریکگنیشن نظام فعال ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر تاحال فیس ریکگنیشن نظام فعال نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایرپورٹ پر لگے فیس ریکگنیشن ڈیٹا بیس کے لیے سندھ پولیس سے کرمنلز کا ڈیٹا مانگ لیا، سندھ پولیس سے ڈیٹا لنک ہونے سے صوبے سے بیرون ملک فرار کی کوشش والے ملزمان کو پکڑا جاسکے گا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے چند ماہ قبل کراچی ایرپورٹ پر فیس ریکگنیشن سسٹم کو فعال کیا تھا، کراچی ایرپورٹ پر لگے کیمروں کی مدد سے فیس ریکگنیشن سسٹم کو لنک کیا گیا، کسی بھی جرم میں ملوث ملزم ایرپورٹ پر لگے کیمروں سے گزرنے پر ایف آئی اے مانیٹرنگ روم میں الارم بجے گا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جدید نظام سے کرمنلز کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply