Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریٹائرمنٹ کے تیسرے روز امریکی ٹرک ڈرائیور کروڑ پتی بن گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریٹائرمنٹ کے تیسرے روز امریکی ٹرک ڈرائیور کروڑ پتی بن گیا

بوسٹن: امریکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے ریٹائرمنٹ کے تیسرے دن ہی 10 لاکھ ڈالر (28 کروڑ 35 لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے علاقے ویسٹ بوئلسٹن سے تعلق رکھنے والےپال بیشا نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں اپنے باس (جن کے پاس انہوں نے 20 سال سے زیادہ کا نوکری کی) کو مطلع کیا کہ آئندہ ہفتے سے وہ کام سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ اور ریٹائرمنٹ کے تین دن بعد انہوں نے اپنے علاقے سے لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔

پال بیشا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا تین چیزیں وہ زندگی میں کبھی نہیں دیکھ سکیں گے۔ ایک پیٹریئٹس کی سپر باؤل میں فتح، گالف میں ’ہول اِن ون‘ یعنی ایک ہی شاٹ میں گیند کو سراخ میں ڈالنا اور تیسرا لاٹری جیتنا اور اب انہوں نے تینوں چیزیں کر لی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ یہ رقم گھومنے پھرنے پر خرچ کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *