Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان کو اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا، پرویز خٹک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان کو اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا، پرویز خٹک

پشاور: چیرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی ہٹ دہرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑا۔

عمران خان کی گرفتاری پر پرویز خٹک نے بیان میں کہا کہ آج عدالت کے فیصلہ نے ثابت کیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اس ملک میں جو بھی کرپشن، چوری یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا ان کے لئے قانون موجود ہے، فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع دن سے یہی موقف تھا کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، پارلیمنٹ کے اندر رہو اور اسمبلیاں مت توڑو مگر انھوں نے کسی کی نہ سنی، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو اس مقام پر لے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بھلی پارٹی جس کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے اس نے ہوس اقتدار میں محض ایک سال میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے، جس نے ان پر احسان کیا یا وزیر اعظم بننے میں مدد کی اسی کو سب کے سامنے رسوا کیا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو اب مزید کسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمارے غیرت مند اور معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر ٹکٹوں کا لالچ دے کر بے وقوف بنایا گیا، نوجوان صوبے کے بہتر مستقبل کے لئےاپنی توجہ مرکوز کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *