اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مردم شماری کی منظوری کے بعد آئندہ عام انتخابات میں پانچ ماہ تک کی تاخیر کا اشارہ دے دیا۔
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے بعد عام انتخابات کیلیے نوے روز کے ساتھ ڈھائی ماہ تک درکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اب انتخابات کے حوالے سے بال الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ڈال دیا ہے، اب الیکشن کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کتنی جلدی کرتا ہے۔

Leave a Reply