اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، پرُامن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے اور قانون ہاتھ میں نہ لے۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھنی ہے، کور کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply