Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابقہ حکومت اور کچھ لوگوں نے ملکر دہشت گردوں کو سوات میں بسنے کی دعوت دی، وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابقہ حکومت اور کچھ لوگوں نے ملکر دہشت گردوں کو سوات میں بسنے کی دعوت دی، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت اور کچھ لوگوں نے مل کر دہشت گردوں کو سوات میں بسنے کی دعوت دی۔

قصور میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا اور ملک کی خدمت کرے گا، نواز شریف اس ملک کا معمار ہے جس نے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، آج تقریباً 263ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ کر آیا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قصور میں موٹروے بنے گی تو خوشحالی آئے گی، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر میری 16 ماہ کی تھکن اتر گئی، 2008 میں 20-20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کی بنیاد رکھی، داسو ڈیم کا معمار بھی نواز شریف ہے، رات گزر جائے گی لیکن نواز شریف کی خدمات کی فہرست ختم نہیں ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *