Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق ملکۂ برطانیہ کی پہلی برسی عوامی سطح پر نہ منانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق ملکۂ برطانیہ کی پہلی برسی عوامی سطح پر نہ منانے کا فیصلہ

لندن: آنجہانی ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی رواں برس 8 ستمبر ہوگی تاہم شاہی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی برسی پر عوامی سطح پر کوئی تقریب نہیں ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس اپنی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی کو سرکاری عوامی تقریب یا نجی خاندانی اجتماع کے ساتھ نہیں منائیں گے۔

بکنگھم پیلس کے ترجمان نے کہا کہ بادشاہ چارلس اپنی اہلیہ ملکہ کیملا کے ساتھ یہ دن خاموشی اور نجی طور پر گزاریں گے۔

خیال رہے کہ آنجہانی ملکۂ برطانیہ اپنے والد جارج ششم کی برسی بھی اسی طرح خاموشی اور تنہائی میں مناتی تھیں۔

برطانیہ میں سب سے طویل عرصے 70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم مختصر علالت کے بعد 96 سال کی عمر میں 8 ستمبر 2022 کو انتقال کرگئی تھیں اور ان کے 74 سالہ بیٹے چارلس ملک کے نئے بادشاہ بنے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *