Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کے متمنی ہیں، مریم نواز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کے متمنی ہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاست اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں مسلم یوتھ فیڈریشن کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ نون نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے،بندوق، گالی اور بد تمیزی نون لیگ کا کلچر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے مسلم لیگ نون پر لازم ہے کہ وہ نوجوانوں کی بہتری اور اچھے مستقبل کے لیے اچھے فیصلے کرے۔
مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں سب سے پہلے طلبہ کو لیب ٹاپ اور نوجوانوں کو باعزت روزگار کےلئے اربوں روپے کے قرضے دیے گئے۔

قبل ازیں مریم نواز نے مسلم یوتھ فیڈریشن کے عہدےداروں کے 5گھنٹے تک تفصیلی انٹرویو کیے۔

مریم نواز نے پارٹی ذمے داران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو طلبا زیر تعلیم ہیں انہیں زیادہ سے زیادہ پارٹی کے ساتھ منسلک کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *