Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شاعر مشرق علامہ اقبال کا 14 فٹ بلند مجسمہ تیار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شاعر مشرق علامہ اقبال کا 14 فٹ بلند مجسمہ تیار

اسلام آباد : پاکستان کے نامور مجسمہ ساز عاصم مرزا نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا چودہ فٹ بلند مجسمہ تیار کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ملک کے نامور ہنرمند عاصِم مرزا نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم مرحوم لیاقت علی خان اور دیگر ممتاز شخصیات کے مجسمے تیار کیے ہیں۔

اس بار یوم آزادی کے پُرمسرت موقع پر انہوں ںے لیاقت علی خان کا مجسمہ تیار کیا ہے۔ اس مجسمے پر ملک کے ممتاز مصور عاصم مرزا کی بیس لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ہے۔
عاصم مرزا کا کہنا ہے مجھے اپنے ملک سے عشق ہے اور ملک کی آن اور شان کو بڑھانے کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور لیاقت علی خان کے مجسمے تیار کرنے سے شوق پیدا ہوا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کا مجسمہ تیار کیا جائے، مجھے کئی بار قائد اعظم محمد علی جناح خواب میں آئے ہیں، ہمیں پاکستان سے پیار کرنا چاہیے۔

انہوں ںے مزید بتایا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال کا یہ مجسمہ سندھ حکومت نے خریدنے کا فیصلہ کیا تاہم میں اس پروجکیٹ سے کوئی منافع نہیں کماؤں گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *