Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وطن دشمن سمجھ کر دہشت گردوں کا وجود مٹادیا جائے، آصف زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وطن دشمن سمجھ کر دہشت گردوں کا وجود مٹادیا جائے، آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے فوجی قافلے پر حملے پر کہا ہے کہ دہشت گردوں کا وجود مٹادیا جائے، فوجی قافلے پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے گوادر میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی ادارے کی جوابی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آصف زرداری نے جوابی کارروائی کرنے والے جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان کا وجود مٹادیا جائے، فوجی قافلے پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *