Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری

اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا ہے جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی پیشگی 10 کروڑ ڈالرادا کرے گی جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں بیعانہ ضبط اور معاہدہ منسوخ ہو جائے گا۔

وزارتِ خزانہ حکام کا کہنا ہےکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سیکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی ۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہےکہ تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *