اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی آرڈیننس بل 2023 کی منظوری دے دی جبکہ 13 بلوں کو منظوری کے بغیر واپس کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کو منظوری کیلیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجا گیا تھا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت پیمرا ترمیمی بل کی منظوری دی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ’پیمرا ترمیمی بل 2023 موجود ہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ہے، اب اس امر کی ضرورت ہے کہ میڈیا رضاکارانہ طور پر نوجوانوں کو جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کے حوالے سے آگاہ کرے‘۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے مضمرات کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply