Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 90 روز میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے جبکہ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ عام انتخابات اور نئی مردم شماری کے بعد کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں انتخابی حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر کام آج سے ہی شروع ہوجائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے شیڈول کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نئی حلقہ بندیوں کیلئے صوبائی حکومتوں اور ادارہ شماریات سے معاونت طلب کرلی جبکہ متعلقہ حکام کو نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *