ملتان: گھریلو جھگڑے پر سگے چچا نے 4 سالہ بھتیجی کو گٹر میں پھینک دیا۔
ملزم فیصل کی گھر میں لڑائی ہوئی تو اس نے 4 سالہ بچی کو اٹھا کر 25 فٹ گہرے مین ہول میں پھینک دیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا۔
گھر والوں کو پتہ چلا تو ریسکیو عملے کو طلب کیا جنہوں نے معصوم بچی کی لاش نکال لی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہئے ملتان بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کردی۔
سارہ احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مقتول بچی کے لواحقین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply