اسلام آباد: نیب ترامیم کیخلاف کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی نے تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری معروضات میں پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کرنا قیاس آرائی پر مبنی نہیں ہے، نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ سے پبلک آفس ہولڈرز کے خلاف تمام زیر التواء ریفرنسز، تحقیقات اور انکوائریاں ختم یا غیر معینہ مدت کے لیے رک جائیں گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب ترامیم عوامی زندگی، آزادی، وقار، مساوات اور جائیداد کے بنیادی حق کے خلاف ہے اور پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی براہ راست خلاف ورزی کے مترادف ہیں، 90 فیصد سے زائد پبلک آفس ہولڈرز کیخلاف انکوائریاں ختم یا واپس ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply