Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بابراعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، ذکاء اشرف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بابراعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، ذکاء اشرف

ہمبنٹوٹا: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بابراعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔

ذکاء اشرف نے ہمبنٹوٹا میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور افغانستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل کھلاڑیوں سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے، ہمارے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز اور بیٹرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوئی وجہ نہیں کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں۔ دنیا بھر کے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں جس فارم میں پاکستان ٹیم ہے وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔ سابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ کے سب سے فیورٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں، دو مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے، ہمیں اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم دوبارہ نہیں جیت سکتے، میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین ذکاء اشرف کے مطابق مجھے بڑی امید ہے کہ آپ کی کوشش اور محنت سے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا، مجھے یقین ہے کہ آپ اس مومنٹم اور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے اور ورلڈ کپ ٹرافی کو وطن واپس لائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *