Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اگست کو چیئرمین تحریک انصاف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل تین رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ چیرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوادیا تھا۔

پی ٹی آئی نے 5 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *