اسلام آباد: تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے خود کو مقدمے کی سماعت سے فوری علیحدگی اور معاملہ کسی دوسرے بنچ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانون و انصاف کو محض ایک مذاق، عدالت کو تماشہ بنا دیا، وہ چیف جسٹس کے منصب پر بیٹھنے کے اہل نہیں۔

Leave a Reply