Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل پر مشاورت کیلیے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بلا لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل پر مشاورت کیلیے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بلا لیا

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل پر مشاورت کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انتخابی عمل پر مشاورت کے لئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو باضابطہ دعوت دی ہے۔

انہوں نے کاہ کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 25 اگست کی صبح گیارہ بجے الیکشن کمشن آنے کی دعوت دی ہے، جس پر 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دیا گیا ہے جو سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، زاہد حامد، صدر پنجاب رانا ثنااللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *