Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، انٹربینک میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، انٹربینک میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا جب کہ انٹربینک میں بھی ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالریکدم 6روپے بڑھ کر 312روپے پر بند ہوا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مختلف اوقات میں کم، زیادہ ہوتی رہی تاہم اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 63 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے ڈالر 299 روپے 63 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 18 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 47436 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں 106 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ ہوئی اور کاروباری دن کے اختتام پر اتار چڑھاؤ کے بعد ملے جلے رجحان کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 0.73 پوائنٹس اضافے سے 47418 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *