Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش، عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش، عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔

مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں ۔ طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتے رہے۔

طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیا اڑ گئیں اور صفائی کا عملہ صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا۔ مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے۔

طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *