اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے وفود نے چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے مشاورتی عمل کا آغاز ہوگیا، پہلے دن پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام سے الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات ہوئی۔سیاسی جماعتوں نے تجاویز بھی پیش کیں۔
ملاقات کے بعد پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ گفتگو میں سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم نے تین نکات پر بات کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو کہا ہے نوے روز میں انتخابات متعلق تعاون کیلئے تیار ہیں۔۔ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مردم شماری متعلق آئین میں ترمیم ضروری ہے جس کیلئے قومی اسمبلی موجود نہیں ہے۔

Leave a Reply