اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو جوابی خط لکھا گیا ہے، جس میں چیف الیکشن کمشنر کی صدر سے ملاقات سے انکار کیا گیا ہے، جس پر ایوان صدر نے وزارت قانون و انصاف سے آئینی رائے مانگ لی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے جوابی خط میں الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے کہ فی الحال چیف الیکشن کمشنر صدر سے ملاقات نہیں کریں گے۔ خط کے مطابق قومی اسمبلی وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت تحلیل ہوئی۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم ہو چکی ہے۔

Leave a Reply