اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی نگرانی کیلیے جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم قائم کردیا گیا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔
جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفود نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ شرکا سے گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی انتخابات سے متعلق تجاویز پارلیمنٹ کو بھی بھجوائے گا، ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ دوبارہ مشاورت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے جدید ترین مانیٹرنگ سینٹر بھی قائم کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اج جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کے وفود نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور ممبران سے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیاں کرانے کے فیصلے کی حمایت کی اور حکام کو بتایا کہ کراچی کی ابادی میں بڑا اضافہ ہوا ہے، ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں کے بعد ووٹر لسٹوں کو اپگریڈ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Leave a Reply