Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا کیس خارج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کا کیس خارج

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف درج اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس کو خارج کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ بھی منسوخ کردیے۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں انصاف لائنز فورم کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 5 مارچ 2023ء کو شہری کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کیلیے درخواست دائر کی۔

درخواست پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کیا اور بجلی گھر تھانے میں درج ایف آئی آر خارج کردی۔

رپورٹ ک مطابق عمران خان کے خلاف ایف آئی آر پی پی سی کے سیکشنز 124اے ،153اے اور 505کے تحت دائر کی گئی تھی، جس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016کے سیکشن 20 کی دفعات بھی شامل تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *