Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نگراں حکومت کا کام بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں الیکشن کرانا ہے، سراج الحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نگراں حکومت کا کام بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں الیکشن کرانا ہے، سراج الحق

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دو ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت کا کام بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں الیکشن کرانا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ تاجروں، علما، وکلا، طلبہ سمیت تمام طبقات نے ہماری کال کی حمایت کی جس پر ہم شکر گزار ہیں۔ سراج الحق نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال پرامن ہو گی اور کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام نہیں کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرے، نگران حکومت کا کام 90 دن میں الیکشن کرانا ہے، وہ یہ کام کرے اور اختیار منتخب نمائندوں کے حوالے کردے۔
سراج الحق نے اپیل کی کہ عوام اپنے حق کے لیے ہڑتال کو کامیاب کرانے کی بھرپور تیاری کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *