اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا معطل ہونے اور ضمانت منظوری کے بعد عمران خان کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل گزشتہ روز معطل کی اور چیئرمین پی ٹی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply