Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس ختم کرنے سےکوئی بچت نہیں ہوگی، پاورڈویژن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس ختم کرنے سےکوئی بچت نہیں ہوگی، پاورڈویژن

اسلام آباد: واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کوبجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل نے مؤقف اختیار کیا کہ فری یونٹس ختم کرنے سےکوئی بچت نہیں ہوگی جبکہ نیپرا نے فری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دیدی۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد نیپرانےفری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دے دی۔
پاور ڈویژن نے بتایا کہ ریٹائرڈ، حاضر سروس ملازمین (مجموعی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 171) کو ماہانہ 3کروڑ47 لاکھ 58 ہزار 825 فری یونٹس دیے جارہے ہیں، ملازمین کوماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *