Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی پرواز بلند تر؛ اوپن مارکیٹ 323، انٹربینک میں 305 روپے سے تجاوز کرگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی پرواز بلند تر؛ اوپن مارکیٹ 323، انٹربینک میں 305 روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی: ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر بڑھنے کا رجحان تیز رفتاری اور تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی ڈالر کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 65 پیسے اضافے سے 305.09 روپے کی نئی بلند ترین سطح سے شروع ہوئی اور اختتام پر 1 روپے 9 پیسے اضافے سے 305 روپے 53 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں یکدم ساڑھے تین روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں 323 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز ہی سے مندی کا رجحان ہے۔ جمعرات کے روز پی ایس ایس میں 233 پوائنٹس کی مندی سے کاروبار شروع ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 46011 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں بازار حصص میں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور 525 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 45719 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *