Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پرویز الہیٰ کی گرفتاری سے قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، پاکستان بار کونسل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پرویز الہیٰ کی گرفتاری سے قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، پاکستان بار کونسل

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق ویراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی گرفتار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا جبکہ پرویز الہیٰ نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کردیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک قابل مذمت ہے اور اس واقعے کے بعد قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بار کونسل کے وائس چیئرمین اور ایکزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو گرفتار کر کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی کیونکہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔
پرویز الہیٰ نے گرفتاری کو چلینج کردیا

دوسری جانب صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور انہوں نے درخواست میں عدالت سے رہائی کی استدعا بھی کی ہے۔

وکیل سردار عبد الرازق خان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے نتیجے میں پرویز الہی کو پہلی بار یکم جون کو اینٹی کرپشن کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ مجسٹریٹ نے پرویز الہی کو اینٹی کرپشن مقدمے سے ڈسچارج کیا جس کے بعد انہیں رہا کرنے کی بجائے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *