Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ڈرنے والے نہیں، دعا بھٹو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ڈرنے والے نہیں، دعا بھٹو

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو کہتی ہیں کہ ایک انسان پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، مگر ان لوگوں نے قانون کو مذاق بنا کر رکھا ہے، وطن عزیز اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ڈرنے والے نہیں۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر اہلیہ دعا بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے 3 ماہ بعد ملاقات ہوئی ہے، میں اپنے بچے کے ساتھ عدالتوں کے دھکے کھاتے آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسان پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، مگر ان لوگوں نے قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ایک مقدمہ میں حلیم عادل شیخ کو ضمانت ملتی ہے، جیسے ہی 2 سیڑھیاں اترتے ہیں تو پولیس کہتی ہے چلو اندر۔ یہ کرتے رہیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیلوں کو حلیم عادل شیخ دیکھ چکے ہیں آگے بھی دیکھنا پڑا تو دیکھیں گے۔ مجھے بتایا ہے حلیم عادل شیخ نے کہ ان کو ایک کھولی میں رکھا ہے۔ میں اور میرا بچہ حلیم عادل شیخ اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *