Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

کراچی: لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردیں۔

جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ چار ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

درخواست میں سپرٹینڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانتوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

مؤقف اختیار گیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، درخواست گزار کو پانچ اگست کو توشہ خانہ کے کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی اور سزا کے فوری بعد پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرلیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *