Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خورشیدشاہ کا نگراں حکومت کو تجویز؛ ’وزیراعظم اور کابینہ غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کریں‘ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خورشیدشاہ کا نگراں حکومت کو تجویز؛ ’وزیراعظم اور کابینہ غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کریں‘

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت نگران حکومت کو کئی ایک چیلنجز درپیش ہیں اور ان سے نبرد آزما ہونے کیلئے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں کچھ معاملات پر جلد فیصلے ناگزیر ہیں جن میں عوامی ریلیف اور معاشی استحکام کے لئے فوری اقدامات شامل ہیں جبکہ فارن کرنسی کا استحکام براہ راست ہماری معاشی خوشحالی اور ترقی سے جڑا ہوا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ رویے کی مضبوطی سے ہماری معیشت بھی مضبوط ہوگی اور حکومت پر مالی دباو میں بھی کمی آئے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام اور ریاست رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ نگران حکومت مفاد عامہ کیلئے زیر غور معاملات پر جلد اور عوام کے حق میں فیصلے کرے گی تاکہ عوام کی موجودہ مشکلات کا کچھ نا کچھ تدارک ممکن بنایا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *