Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ عدالتی نظام کے “لاڈلے” کو باہر جانے کی کیا ضرورت ؟، جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے ہیرو بنایا، فارن فنڈنگ کی، اقتدار دلایا، معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے ، یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب دہشت گردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں، پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، عمران نیازی پر یہ پیسہ کون خرچ کررہا ہے؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *