Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف نے حکومت کا بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف نے حکومت کا بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کی طرف سے بھیجا گیا بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے چھ ارب روپے کی بجائے پندرہ ارب روپے سے زائد کا اثر پڑے گا جبکہ پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارش میں بتایا گیا تھا کہ اس سے ساڑھے چھ ارب روپے کا اثر پڑے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پندرہ ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی مانگ لیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے آؤٹ نہ ہونےکی آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی گئی ہے، بلوں کو 4 ماہ میں وصول کرنےکے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوں کی اقساط میں وصولی کے پلان پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *