Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی آئی اے ملازمین نے 26 روز تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی آئی اے ملازمین نے 26 روز تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کردیا

کراچی: پی آئی اے ملازمین نے 26 روز تک جاری رہنے والے احتجاج اور دھرنے کوختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پیپلزیونٹی آف پی آئی اے کے مرکزی صدرہدایت اللہ خان کے مطابق ملازمین کی تنخواہ بڑھاؤ تحریک رنگ لے آئی کیونکہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے آفیشل میل کے بعد گروپ 1 سے 4 کی تنخواہ میں 20فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی اوراس حوالے سے ایم او یو بھی سائن ہوگیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ سے اور سی بی اے کے درمیان ہونے والی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات میں چئیرمین پی آئی اے بورڈ اسلم آرخان، سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم، پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات، بورڈ ممبرخالد، اطہرحسین، ڈائریکٹر و یجلنس اینڈ سیکورٹی خرم مشتاق جبکہ پیپلزیونٹی سی بی اے کی جانب سے ہدایت اللہ خان، صدراسلام آباد رمضان لغاری اورجنرل سیکریٹری اسلام آباد سہیل مختارشامل تھے۔
پی آئی اے کے ملازمین نے پورے پاکستان میں 26 روز تک جاری رہنے والا احتجاج ختم کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *